ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹیسٹ سیریز: اسمتھ اور وارنرہندوستان کے خلاف گیندبازوں کو ٹپس دیں گے

ٹیسٹ سیریز: اسمتھ اور وارنرہندوستان کے خلاف گیندبازوں کو ٹپس دیں گے

Mon, 26 Nov 2018 19:20:08    S.O. News Service

سڈنی ،26؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کے لیے منع کئے گئے اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اب آسٹریلیائی گیند بازوں کو ہندوساتن کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے تیار کریں گے۔بتا دیں کہ گرچہ سمتھ اور وارنر ٹیم میں نہیں ہیں مگر وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔سابق کپتان سمتھ اور وارنر فاسٹ بولر مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور کمنس کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیائی نیٹ پریکٹس میں حصہ لینے پر متفق ہو گئے ہیں۔اسمتھ اور وارنر کی جلد ہی بیگی گرین کیپ پہننے کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر لگائے گئے پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔یہ سابق کپتان اور نائب کپتان حالانکہ پردے کے پیچھے سے اپنی ذمہ دار نبھانا چاہتے ہیں۔


Share: